ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک رپورٹ
کراچی: ملک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی ہوئی جبکہ مجموعی ذخائر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی ذخائر 3 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 16 ارب 37 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ذخائر میں ڈالر کی کمی
دوسری طرف، مرکزی بینک کے ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آئی، جو 11 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اس کے علاوہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ ذخائر 4 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ترسیلات زر اور دیگر آمدنی کے باعث ہوا۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔