سونا 2200 روپے مہنگا،فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار900 روپےکا ہوگیا

Spread the love

سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار900
روپےکا ہوگیا۔

کراچی:10گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کےاضافے سے 2 لاکھ 37ہزار 397روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں22 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2657 ڈالرپرپہنچ گیا

2024 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ 52 ہزار 600 روپے بنتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، اس سال سونے کی فی تولہ کی سب سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی سب سے کم قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی متاثر ہوئی، جہاں 2024 میں سونے کی اوپر کی جانب سب سے بلند قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی اور کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version