20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

Spread the love

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2024 میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35 روپے رہی، جو کہ دسمبر 2023 کے مقابلے
میں 35.91 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2023 کے ماہ دسمبر میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49 روپے ریکارڈکی گئی تھی

نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.59 فیصد کی کمی ہوئی، بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت نومبر 2024 میں 1835.59 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دوسرے شہر

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں دسمبر2024 کے مہینے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1929.78روپے،

راولپنڈی میں اوسط قیمت 1917.14 روپے، گوجرانوالہ میں اوسط قیمت 1748.54 روپے،

سیالکوٹ میں اوسط قیمت 1717.09 روپے، لاہور میں اوسط قیمت 1730 روپے اور فیصل آباد میں اوسط قیمت 1624.93 روپے رہی۔

سرگودھا میں بیس کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1771.24 روپے، ملتان میں 1661.75 روپے، بہاولپور میں 1699.50 روپے، کراچی میں 1967.43 روپے،

حیدر آباد میں 1664.53 روپے، سکھر میں 1679.88 روپے، لاڑکانہ میں 1788.08 روپے، پشاور میں 1844.50 روپے،

بنوں میں 1791.10 روپے، کوئٹہ میں 1656.85 روپے اور خضدار میں اوسط قیمت 1968.15روپے ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version