معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کے نکاح کی تصاویر جاری

Spread the love

نیلم منیر نے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

نیلم منیر نے حال ہی میں کراچی کے مشہور سیاحتی مقامات پر اپنی شادی کی تقریبات کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں اور اپنے مداحوں سے نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

نیلم منیر نے یہ تصاویر تین جنوری کی شام کو شیئر کیں، لیکن نکاح کی دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس پوسٹ میں نیلم منیر ایک عرب لباس پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں، جہاں انہیں ایک رومانوی موڈ میں ایک مرد کے ساتھ فوٹو شوٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیلم منیر اور انکے معروف ڈرامے

نیلم منیر 20 مارچ 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ماڈلنگ کے میدان میں کم عمری میں قدم رکھا۔

ان کا ڈرامہ سیریل ’تھوڑا سا آسمان‘ میں ڈیبیو کے بعد سے ان کی کامیابی کا سفر جاری رہا اور وہ کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھی۔

ان کے معروف ڈراموں میں "میری صبح کا ستارہ”، "قیدِ تنہائی”، "شہرِ دل کے دروازے”، "آنکھ مچولی”، اور "جل پری” شامل ہیں۔

نیلم نے مختلف نجی ٹیلی ویژن چینلز پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید برآں، نیلم منیر نے کئی ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا، جیسے "اچھے کی لڑکی”، "میں تم اور عمران ہاشمی”، اور "وفا بلوچ کی بے وفائی”۔

ان کی فلمی زندگی کا آغاز فلم "چُھپن چھپائی” سے ہوا تھا، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version