سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ پر ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا ہوں گی۔
سرکاری افسران کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، تمام بینک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اکاونٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے۔
بینک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اکاونٹس کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر کی جاسکیں گی۔
تمام بینکوں کے افسران کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے، بینک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کرے گا، نوٹیفکیشن