"پیکا ایکٹ میں ترامیم” سپریم کورٹ میں چیلنج

شیئر کریں

اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔

پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، شہری قیوم خان نے پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے۔

اس درخواست میں انہوں نے ان ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

فل کورٹ کی تشکیل کی درخواست

درخواست گزار نے پیکا ایکٹ کے معاملے کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں

اور پارلیمان کو یہ حق حاصل نہیں کہ ایسے قوانین بنائے جو بنیادی حقوق کے منافی ہوں۔

اصل پیکا ایکٹ کا بھی جائزہ لیا جائے

قیوم خان نے مزید کہا کہ فل کورٹ کو نہ صرف ترامیم بلکہ

اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ جعلی اسمبلی اور جعلی صدر کے

ذریعہ بنائے گئے قواعد کی تشکیل کے عمل کو معطل کرنے کے احکامات بھی دیے جائیں۔

مزید پڑھیے:
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں پونے 2 ارب ڈالر کا اضافہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version