وزیر اعظم کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

شیئر کریں

وزیر اعظم کا رمضان پیکج یونٹیلٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رمضان پیکج کے متعلق

اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال یہ پیکج بغیر یوٹیلیٹی اسٹورز کے لایا جائے گا۔

شکایات کا سدباب

وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے رمضان المبارک میں صارفین کی جانب سے بے شمار شکایات موصول ہوئی تھیں،

اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار رمضان پیکج کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے

بغیر ترتیب دیا جائے تاکہ بدعنوانی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

مہنگائی میں کمی پر اظہار تشکر

شہباز شریف نے جنوری میں مہنگائی کی کم ترین شرح پر آنے پر

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، ان کی ٹیم اور ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا۔

انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا افسوس

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

ماضی میں دہشت گردوں کی رہائی کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے تھے، ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

نوجوانوں کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہیے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیام امن کے لیے نوجوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر شکر گزار

وزیر اعظم نے سندھ اور بلوچستان میں ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، اور نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version