اسٹاک ایکسچینج، خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، انڈیکس میں مزید بڑھوتری:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بھی خریداری کا رجحان جاری رہا،

جس کے نتیجے میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر،

بینچ مارک انڈیکس 564.21 پوائنٹس یا 0.43 فیصد کے اضافے کے ساتھ 131,250.86 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں خریداری کا زیادہ رجحان
آٹو موبائل
سیمنٹ
کمرشل بینکس
آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز)
اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں رہا۔

حبکو
ایس ایس جی سی
وافی
ایچ سی اے آر
ایچ بی ایل
ایم سی بی
اور ایم ای بی ایل جیسی کمپنیز مثبت زون میں دیکھی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا،

جس کی بنیادی وجوہات میں حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیم کے ریٹس میں کمی
صنعتی بجلی کے نرخ میں کمی
اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر مشاورت کے مراحل کو تیز کرنے کے فیصلے شامل تھے۔

ان اقدامات نے مارکیٹ کے جذبات کو مزید بڑھا دیا، جس کے نتیجے میں جمعرات کو

کے ایس ای-100 انڈیکس 342 پوائنٹس یا 0.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ

130,686.66 پوائنٹس پر بند ہوا اور یہ اپنی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version