چینی مزید مہنگی ، پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ

شیئر کریں

کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ:

چینی کی قیمتوں میں اضافہ:

کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے،

جس کے باعث عوامی مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو کی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

رمضان سے قبل کی صورتحال:

کراچی میں رمضان المبارک سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے تھی، جبکہ اب 50 کلو کے تھیلے کی قیمت 7870 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل 50 کلو چینی کا تھیلا

6100 روپے میں مل رہا تھا، جس کی قیمت میں 1770 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں چینی کی قیمتیں:

اسلام آباد میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،

جہاں عام دکانوں پر فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں بھی چینی کی قیمت 10 سے 15 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ:

حیدر آباد میں پھلوں کی قیمتیں ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدر آباد میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فی درجن کیلے کی قیمت 150 سے بڑھ کر 250 روپے تک جا پہنچی ہے،

جبکہ مالٹے اور امرود کی قیمت بھی بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دیگر پھلوں کی قیمتیں:

سیب کی مارکیٹ میں فی کلو قیمت 280 روپے تک جا پہنچی ہے،

اور تربوز کی فی کلو قیمت بھی بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version