اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بھی پیچھے نہ رہا، صارفین پر مہنگائی کا بم گرادیا، ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا، لائف لائن اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ کردی گئی ہے۔
400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ہوگی، 700 اور زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے مقرر کردی گئی ہے
کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔