موذی مرض کینسر کی جلد تشخیص ایک ایسا مشکل مرحلہ ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، جہاں بہت سے مریضوں کی تشخیص آخری مراحل میں ہوتی ہے۔ لیکن سال 2024 میں برطانیہ میں کینسر کی جلد تشخیص کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
ماہرین کی فراہم کردہ معلومات
ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، برطانیہ میں سال 2023 کی وسط سے 2024 کے اختتام تک 58 فیصد کینسر کے کیسز کی جلد تشخیص ہوئی۔
"بی بی سی” کی رپورٹ
برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی” کی رپورٹ کے مطابق، ستمبر 2023 سے اگست 2024 کے درمیان انگلینڈ میں 58 فیصد کے قریب کیسز کی تشخیص پہلی اور دوسری اسٹیج پر کی گئی۔
تشخیص کی نئی تکنیکیں، جدید ٹیسٹس، اور عوام میں کینسر کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی نے اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ میں 13 مختلف اقسام کے کینسر کے 58 فیصد سے زیادہ کیسز ابتدائی مراحل میں سامنے آئے، جس کی وجہ سے مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہوا اور ان کی زندہ بچنے کی امید میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو کینسر کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ فوری طور پر طبی معائنہ کرواسکیں۔
مزید یہ کہ تشخیص کے ٹیسٹس اور طریقوں کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جن مریضوں میں کینسر کی تشخیص تیسری یا زیادہ ترقی یافتہ اسٹیج پر ہوتی ہے، ان کے زندہ بچنے کے امکانات محض 30 فیصد رہ جاتے ہیں۔
تاہم کچھ مریض بروقت علاج سے امید کی کرن پاتے ہیں، جبکہ دوسری طرف کچھ ابتدائی مرحلے میں تشخیص کے باوجود بیماری میں اضافے کا سامنا کرتے ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔