ہفتے کے پہلے کاروباری دن پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کے ایس ای-100 انڈیکس مندی کی طرف گامزن رہا
پوائنٹس کی کمی اور تبدیلی
(پی ایس ایکس) کا کے ایس ای-100 انڈیکس جس میں 1,331.86 پوائنٹس کی کمی آئی، جو 1.13 فیصد کی منفی تبدیلی کے ساتھ 116,255.13 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ پچھلے تجارتی دن یہ 117,586.98 پوائنٹس پر تھا۔
اس دن مجموعی طور پر 819,805,715 شیئرز کا کاروبار ہوا، جو پچھلے دن کے 935,783,268 شیئرز کے مقابلے میں کم ہے، جبکہ شیئرز کی قیمت 38.326 ارب روپے رہی جو کہ پچھلے دن 39.620 ارب روپے تھی۔
کمپنیوں کا اپنے شیئرز کا کاروبار
اس دن اسٹاک مارکیٹ میں 458 کمپنیوں نے اپنے شیئرز کا کاروبار کیا، جن میں سے 113 کمپنیوں نے منافع حاصل کیا جبکہ 291 کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا، اور 54 کمپنیوں کے شیئر کی قیمتیں بلا تبدیلی رہیں۔
اس سے قبل، پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوا، جس میں 111.57 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جو کہ 0.1 فیصد کی مثبت تبدیلی تھی، اور یہ 117,119.65 پوائنٹس پر بند ہوا، پچھلے دن کے 117,008.08 پوائنٹس کے مقابلے میں۔
اسی روز مجموعی طور پر 1,037,862,969 شیئرز کا کاروبار ہوا، جو کہ پچھلے دن کے 956,274,456 شیئرز کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ شیئرز کی قیمت 46.570 ارب روپے رہی جو کہ پچھلے دن 46.440 ارب روپے تھی۔
اس روز اسٹاک مارکیٹ میں 463 کمپنیوں نے اپنے شیئرز کا کاروبار کیا۔
جن میں سے 192 کمپنیوں نے منافع کمایا جبکہ 225 میں نقصان ہوا، اور 46 کمپنیوں کے شیئر کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے رہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔