سونے کی قیمتیں کم؛ قیمت آسمان چھونے کے بعد آج نیچے آ گئی

شیئر کریں

کراچی: سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کے بعد آج ایک بار پھر کم ہو گئیں۔

بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ

2861 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت**

ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1046 روپے گر کر 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 897 روپے کی

کمی کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ

سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت 48 روپے کم ہو کر

3330 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کی کمی سے 2854 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیے:

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کردی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version