بھارت کا گجرنوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا

شیئر کریں

گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون کی کوشش، ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا:

گوجرانوالہ کے علاقے کینٹ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،

جس کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہو گیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب بھارتی ڈرون

بلند پرواز سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا،

جسے کینٹ کے ایئر ڈیفنس نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق،جیسے ہی یہ ڈرون شہر کی فضائی حدود میں داخل ہوا،

تو ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔

کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی، جہاں سے دو فائر کیے گئے اور ڈرون کو نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

اطلاع ہے کہ ڈرون گجرات کے قریب واقع گاؤں ڈنگہ کے قریب گرا، جس کے ملبے کو قانون نافذ کرنے والے

اداروں نے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری

ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون کس نوعیت کا تھا۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version