امریکی فضائیہ نے اسپیس ایکس کا راکٹ پراجیکٹ معطل کردیا

شیئر کریں

امریکی فضائیہ اور اسپیس ایکس کا کارگو راکٹ پروگرام عارضی معطل:

حال ہی میں امریکی فضائیہ نے اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر شروع کیے گئے کارگو راکٹ پروجیکٹ کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ماحولیاتی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے،

خاص طور پر جانسٹن ایٹول پر موجود حساس پرندوں کی حفاظت کے لیے۔

اس منصوبے کا مقصد جانسٹن ایٹول میں ہائپرسونک راکٹ کے ذریعے 100 ٹن تک کا سامان زمین

پر پہنچانا تھا، جس سے صرف 90 منٹ میں فوری لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا سکتی تھی۔

یہ جزیرہ ایک ایکڑ کے قریب رقبہ پر مشتمل ہے اور یہاں 14 مختلف نسلوں کے پرندے رہائش پزیر ہیں،

جو علاقے کو ایک قسم کا نرسری بھی بناتے ہیں۔ بایولوجسٹ اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ
راکٹ کی آواز
ارتعاشات
اور انفراسٹرکچر کے اثرات ان پرندوں کی نیسٹنگ اور رہائش کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل فضائیہ نے اس منصوبے کے لیے ماحولیاتی جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا،

مگر اس کی ڈرافٹ رپورٹ شائع نہیں ہوئی کیونکہ ماحولیاتی تنظیموں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

ایک پٹیشن پر جس میں 3,800 سے زائد افراد کے دستخط تھے،

اس منصوبے کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا گیا فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ متبادل مقامات تلاش کر رہے ہیں،

جہاں یہ تجربات ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا سکیں۔

اگر مستقبل میں کوئی نیا مقام منتخب کیا جاتا ہے اور جائزہ مکمل ہوتا ہے،

تو یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version