ایلون مسک "اسٹار لنک”انٹرنیٹ پاکستان میں رجسٹرڈ، انٹرنیٹ پیکج کی تفصیلات کیا؟

Spread the love

اسلام آباد: ایلون مسک کی کمپنی ‘اسٹارلنک’ پاکستان میں رجسٹرڈ

‘اسٹارلنک’ روایتی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بالکل منفرد ہے، کیونکہ یہ تاروں کی بجائے خلائی سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولیات پیش کرتی ہے۔

اس کی جدید ٹیکنالوجی صارفین کو زیادہ تیز اور مؤثر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسٹارلنک انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں:

گھریلو پیکج:

ریزیڈینشیل پیکج کے ماہانہ چارجز تقریباً 35 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے۔

جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گے۔

اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔

کاروباری پیکج:

بزنس پیکج کے ماہانہ چارجز 95 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 100 Mbps سے 500 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گے۔

اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔

موبلٹی پیکج:

موبلٹی پیکج کے ماہانہ چارجز تقریباً 50 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گے

اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version