سفر کو تیز رفتار اور آسان بنانے کے لئے ٹوٹل پارکو کا کریم سے اشتراک

شیئر کریں

کراچی(کامرس رپورٹر) ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (TPPL) اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان لئے سُپر ایپ کریم نے ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں۔

معاہدے کے تحت کریم کیپٹنز کوخاص رعایت پر ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے نقل و حرکت سے متعلق حل فراہم کئے جاسکیں گے۔

اس شراکت کے ذریعے، کریم کیپٹنز کو ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے فیول، لبریکینٹس اور دیگر سروسز جیسا کہ ملک بھر میں مختلف سروس اسٹیشنز پر کار واش، آئل چینج پرفلیٹ ڈسکائونٹ حاصل ہوگا۔

یہ آفر کریم ایپلیکیشنز پر دستیاب ہوگی تاکہ کریم کیپٹنز باآسانی اس آفر تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس خطے کی روزمرہ استعمال کی ایک سپر ایپ کی حیثیت سے، کریم بھی اس خطے میں سواری اور ترسیل کے لئے کیپٹنز کے ایک وسیع ترین نیٹ ورک کے ساتھ، نقل و حرکت کے حل کا معروف فراہم کنندہ ہے۔

اسی طرح سے قوم کے طے کردہ سفر میں ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے آئل اینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے طور پر نمایاں نقشِ قدم موجودہیں۔

یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ پاکستان کے نقل و حرکت کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لئے مرضی کے عین مطابق جدید حل کے ذریعے سے کلائنٹ کی بنیادتک موثر حل کی فراہمی کو ممکن بناتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (TPPL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او مہمت چیلی پوگلو کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے متنوع صارفین کی بنیادی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں سمجھنا اور ترجیح دینا کمپنی کو بناء کسی رکاوٹ صارفین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے اور ہمیشہ بدلتے ہوئے رجحانات کے مساوی رہنے کا اہل بناتا ہے جس سے صارفین کے کمپنی سے تعلق اور وفاداری میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریم جیسی نمایاں آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (TPPL) ایک ذمہ دار کلیدی انرجی مآخذ کی حیثیت سے اپنے عزائم کو آگے بڑھاتا ہے جس کا مقصد اپنے صارفین کی خدمات کے لئے پیش کردہ معیاری مصنوعات اورسروسز کو تشکیل دینا ہے۔

‘‘اس شراکت کو یادگار بناتے ہوئے کریم پاکستان کے سی ای او اور کنٹری جنرل منیجر، ذیشان بیگ کا کہنا تھا کہ’’ ہمارے کیپٹنز ہمارے اس کام کے دل میں بستے ہیں جو کہ ہم سرانجام دیتے ہیں، اور ہم ان کی زندگی کو آسان تر بنانے اور بہتر بنانے کے ذرائع ہمیشہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (TPPL) کے ساتھ اشتراک بلا شبہ ہمارے کیپٹنز کو فائدہ پہنچائے گا اور ان کے مالی اخراجات میں آسانی ہوگی جس کی وجہ سے وہ خدمت کا بہتر معیار پیش کر سکیں گے۔

‘‘اس اشتراک نے آٹو موٹیو سیگمنٹ میں نئے مواقع کے حصول کے لئے ٹی پی پی ایل کو مضبوط مقام فراہم کیا ہے۔ دونوں آرگنائزیشنز کی مینجمنٹ ٹیمیں کامیاب تعاون کی منتظر ہیں اور باہمی دلچسپی کی دیگرراہوں بھی تلاش کریں گی۔

Exit mobile version