98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستانی فلم سازوں سے درخواستیں طلب

شیئر کریں

98 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز):

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کے لیے بین الاقوامی فیچر

فلم کیٹیگری میں پاکستانی فلم سازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 اگست تک اپنی فلمیں جمع کرائیں۔

اس زمرے میں وہ فلمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں امریکا سے باہر تیار کیا گیا ہو اور جن کے مکالمات کا

کم از کم نصف حصہ غیر انگریزی زبان میں ہو۔ اس کے علاوہ، اینیمیشن اور دستاویزی فلمیں بھی

اس میں شامل کی جا سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ اے ایم پی اے ایس کے معیار پر پوری اتریں۔

پریس ریلیز کے مطابق، سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو نامزدگی اور حوالہ جات کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے،

جن میں فلمی صنعت کے پیشہ ور افراد، فلم ساز، فنکار اور تکنیکی ماہرین شامل ہوتے ہیں۔

کمیٹی کا چیئرپرسن ممکنہ ارکان کی فہرست کو منظوری کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کرتا ہے۔

کمیٹی کا کام ہے کہ ہر رکن فرداً فرداً تمام درج شدہ فلموں کو دیکھے اور ووٹ دے،

جس کا طریقہ کار اکیڈمی کے نظام کے مطابق ہوتا ہے۔ بعد ازاں، چیئرپرسن اور ٹیم ووٹوں کی گنتی کرتے

ہیں اور اس عمل میں اکیڈمی کے ساتھ مل کر تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ فلم ساز اپنی فلمیں کامیابی سے

جمع کرا سکیں۔ آخر میں، کمیٹی ایک فلم کو پاکستان کی سرکاری آسکر نامزدگی کے لیے منتخب کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان کی طرف سے جن فلموں کو نامزد کیا گیا، ان میں
"دی گلاس ورکر”
"جوائے لینڈ”
اور "ان فلیمز” شامل ہیں۔

اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ فلم کے زیادہ تر مکالمے غیر انگریزی زبان میں ہوں

اور انگریزی سب ٹائٹلز بھی درست اور واضح ہونے چاہئیں۔

مزید تفصیلات، قواعد و ضوابط اور فارم کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا سوالات کے لیے،

درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں:

oscarsubmissions.pk@gmail.com۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version