قائد اعظم کوئز 14ستمبر کو آدم جی انسٹی ٹیوٹ حسین آباد میں ہوگا

Spread the love

کراچی: پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام کراچی میں بین الکلیاتی قائد اعظم کوئز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

قائد اعظم کوئز میں انٹرمیڈیٹ کالجز اور جامعات کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں، جس میں حصہ لینے والے ہر تعلیمی ادارے کی ٹیم دو افراد پر مشتمل ہوگی۔

کوئز مقابلہ 14ستمبر کی صبح ساڑھے نو بجے بمقام سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ نزد میمن فاؤنڈیشن حسین آباد کراچی میں منعقد ہوگا۔

کورونا میں کمی اور تعلیمی اداروں کے کھلنے بعد یہ پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کا پہلا ایونٹ ہے جس میں ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

Exit mobile version