نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی 52۔2 روپے فی یونٹ مہنگی کردی

Spread the love

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

Exit mobile version