نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نکاح کرلیا

شیئر کریں

برمنگھم: امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ملالہ کے نکاح کی مختصر تقریب برمنگھم میں منعقد ہوئی۔

ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں آج نکاح کے بندھن میں بندھ گئی۔ نکاح کی مختصر تقریب برمنگھم میں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ آج مپیری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے کیونکہ عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ برمنگھم میں دونوں فیملیز کی موجودگی میں نکاح کی چھوٹی سی تقریب ہوئی۔

ملالہ نے لکھا کہ ہمیں آپ سب کی دُعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ عالمی شہرت رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹ میں نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

Exit mobile version