امریکہ ،لاس اینجلس جنگلات میں لگی آگ بے قابو، کئی افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور

ہزاروں مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں

Spread the love

امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب واقع جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پانچ مختلف مقامات پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد رہائشی مکانات اور عمارتیں آگ کی زد میں آئی ہیں۔

جس کے نتیجے میں سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس آگ نے تین ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تقریباً تیس ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان

کیلیفورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے مزید ستر ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

فائر فائٹنگ کے عمل میں چودہ سو سے زائد فائرفائٹرز سرگرم ہیں، جبکہ نیشنل گارڈز کے اہلکار بھی آگ پر قابو پانے کے لیے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version