اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان:

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ سیشن کے دوران شدید مندی کے بعد جمعرات کو تیزی کا رجحان غالب آ گیا،

جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,205.36 پوائنٹس یا 0.91 فیصد بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 133,782.34 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،

جمعرات کو مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ گزشتہ روز بدھ کو پی ایس ایکس میں

زبردست مندی دیکھی گئی تھی، کیونکہ سرمایہ کاروں نے حالیہ ریکارڈ توڑ تیزی کے بعد منافع لینے کو ترجیح دی تھی۔

بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 826 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کم ہوکر 132,577 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس دوران،
MEBL،
MCB،
UBL،
BAHL،
FFC،
HBL،
اور
BAFL جیسی اہم کمپنیوں کے انڈیکس میں مجموعی طور پر 702 پوائنٹس کا اضافہ رہا،

جو مارکیٹ کی مضبوطی کی علامت ہے۔

مزید پڑھیے:

پاکستان نے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

مالی سال 2025 میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version