پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں

Spread the love

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شان مسعود (کپتان)
سعود شکیل (نائب کپتان)
بابر اعظم
کامران غلام
خرم شہزاد
محمد رضوان
نعمان علی
سلمان علی آغا کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسپن کے شعبے کا اسکواڈ

اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ لیگ اسپنر ابرار احمد کو واپس بلایا گیا ہے۔

زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو واپس اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے۔

جبکہ محمد علی کو واپس اور ان کیپڈ کاشف علی کو شامل کیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے نام

۱۔ شان مسعود (کپتان)
۲ ۔سعود شکیل (نائب کپتان)
۳ ۔ابرار احمد
۴ ۔بابر اعظم
۵ ۔امام الحق
۶ ۔کامران غلام
۷ ۔کاشف علی
۸۔ خرم شہزاد
۹ ۔محمد علی
۱۰۔محمد ہریرہ
۱۱۔محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )
۱۲۔نعمان علی
۱۳۔ روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )
۱۴۔ ساجد خان
۱۵۔ سلمان علی آغا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version