اولمپیئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے دستبردار

شیئر کریں

ارشد ندیم کو فٹنس مسائل کا سامنا، ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ:

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم دوبارہ فٹنس کے مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

پنڈلی میں ممولہ کھچاؤ کے سبب ڈاکٹر نے انہیں بھرپور ٹریننگ سے منع کرتے ہوئے ہلکی پھلکی ورزش کی ہدایت کی ہے۔

اس وجہ سے ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاہور میں جاری اپنی تربیت کے دوران ارشد ندیم کو اب نرم اور ہلکی پھلکی ٹریننگ

کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے،

جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کے لیے اپنی تیاری جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ

ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں منعقد ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنا ہے۔

مزید پڑھیے:

بنگلہ دیش سیریز کیلئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کم سے کم دو بار ٹکرائیں گے

ایشیا کپ 10 ستمبر سے شروع کیے جانے کا امکان

ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے “پاکستان” غائب

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version