ایمریٹس اور دبئی ڈیوٹی فری نے کرپٹو ادائیگیوں کی اجازت دیدی

شیئر کریں

امارات ایئرلائنز اور دبئی کی ڈیجیٹل کرپٹو پلیٹ فارم کے ساتھ نئی شراکت داری:

آئندہ سال سے کریپٹو کرنسی میں پروازوں اور ڈیوٹی فری سامان کی ادائیگی ممکن ہوگی:

دبئی: امارات ایئرلائنز اور عالمی ڈیجیٹل اثاثہ پلیٹ فارم کرپٹو ڈاٹ کام نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ
وہ دو نئے معاہدوں کے تحت، آئندہ سال سے اپنی خدمات میں کریپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کو شامل کریں گے۔

اس اقدام کے تحت مسافر اب اپنی پروازوں اور ڈیوٹی فری اشیاء کی خریداری کے لیے کریپٹو کرنسی استعمال کر سکیں گے۔

اس اعلان کی تقریب میں شیخ احمد بن سعید المکتوم، صدر دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور

چیئرمین دبئی ایئرپورٹس، اور امارات ایئرلائنز کے ڈپٹی صدر عدنان کاظم اور کرپٹو ڈاٹ کام کے

یو اے ای آپریشنز کے صدر محمد الحکیم نے شرکت کی، جہاں ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

عدنان کاظم نے اس موقع پر کہا کہ کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری امارات کی ڈیجیٹل ادائیگی کے

نظام کو جدید بنانے اور نوجوان، ٹیکنالوجی سے واقف صارفین تک رسائی کے لئے اہم قدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اقدام دبئی کے مالیاتی اور تکنیکی شعبے میں جدت پسندی کے وژن کے

عین مطابق ہے اور صارفین کو کاروباری معاملات میں زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔

کرپٹو ڈاٹ کام کے صدر اور سی ای او ایرک انزیانی نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

یہ شراکت امارات جیسی معتبر ایئرلائن کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثہ صنعت میں ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تعاون دونوں کمپنیوں کو صارفین کو جدید مالیاتی حل فراہم کرنے کا موقع دے گا، خاص طور پر خلیج تعاون کونسل کے خطے میں۔

اس خبر کے ساتھ ہی، مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 112,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

دبئی میں کئی کمپنیاں پہلے ہی کرپٹو کرنسی کو ادائیگی کے طور پر قبول کر رہی ہیں،

جن میں رئیل اسٹیٹ، ٹیلی کام اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں،

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے بھی کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر ورچوئل رئیل اسٹیٹ کے لیے

بلاک چین پر مبنی سرمایہ کاری کا ماحول تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق،

متحدہ عرب امارات 2024 تک 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی کرپٹو سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے،

دبئی کو عالمی کرپٹو مرکز کے طور پر مضبوط بنانے کے لیے یہ اقدامات اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version