عالمی ادارے کا زمین کی گردش سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

شیئر کریں

زمین کی گردش کی رفتار میں اضافہ، 9 جولائی کو سب سے مختصر دن کا تجربہ:

بی بی سی سائنس فوکس کے مطابق،

موسم گرما میں دن کے لمحات زیادہ ہوتے ہیں، مگر 9 جولائی کو زمین کا چکر معمول سے 1.3 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوگا،

جس کی وجہ سے یہ سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔

زمین اپنے محور کے گرد 24 گھنٹے یا 86,400 سیکنڈ میں مکمل چکر لگاتی ہے،

مگر اس کی رفتار میں معمولی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے

’انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹمز سروس (آئی ای آر ایس)‘ دن کی لمبائی کی مستقل نگرانی کرتی ہے۔

2020 میں آئی ای آر ایس نے زمین کی گردش کی رفتار میں اضافے کی نشاندہی کی تھی،

اور اب یہ رفتار آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہے۔ سروس کے اعداد و شمار کے مطابق،

9 جولائی کے علاوہ 22 جولائی اور 5 اگست کو بھی دن کے لمحات مختصر ترین ہونے کا امکان ہے،

خاص طور پر جب چاند خط استوا سے سب سے دور ہوگا۔

مزید پڑھیے:

جاپانی سائنسدانوں نے پانی میں حل ہونے والا پلاسٹک تیار کر لیا

امریکی فضائیہ نے اسپیس ایکس کا راکٹ پراجیکٹ معطل کردیا

خلا میں پھنسا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version