بلوچستان: دہشتگردوں نے مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا

شیئر کریں

بلوچستان: سر ڈھاکہ میں مسافر بسوں سے 9 افراد کا اغوا اور قتل: حکومتی ردعمل اور مذمت:

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے سر ڈھاکہ میں مسلح افراد نے متعدد مسافروں کو اغوا کرلیا،

جن میں سے 9 افراد کو بعد میں شہید کردیا گیا۔!

صوبائی حکومتی ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شام یہ واقعہ پیش آیا،

جب مسافروں کو مختلف بسوں سے اغوا کیا گیا۔ ایک سرکاری اہلکار، نوید عالم کے مطابق،

ان لاشوں کو پہاڑوں سے برآمد کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اس بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وحشیانہ کارروائی فتنہ ہندوستان کی بدنیتی پر مبنی

سازش کا حصہ ہے، جو پاکستان میں خونریزی پھیلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ ہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کو ملک سے ختم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ دہشت گردوں سے پوری قوت

کے ساتھ نمٹا جائے گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری ترجیح ہے۔

مالی سال 2025 میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version