کراچی: ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئز 27 اکتوبر بروز بدھ کی صبح ساڑھ نو بجے سر آدمجی انسٹی ٹیوٹ نزد میمن فاؤنڈیشن، حسین آباد میں شروع ہوگا۔
مقابلے میں انٹرمیڈیٹ اور جامعات کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین سید جاوید رضا نقوی کی رہائش گاہ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں جاوید رضا کے علاوہ صدر واجد رضا اصفہانی، نائب صدر سیدہ تحسین فاطمہ، جنرل سیکریٹری سید بکر مجیب الہاشمی اور ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں خصوصی طور پر محسن پاکستان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔