چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ سمیت ڈرینج کے کام کو ہر صورت جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا

کہا کہ نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔

شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔

اسٹیڈیم آنے والے میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version