مصر کے تاریخی تعلیمی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

کیمپس دینی تعلیم کے ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا، مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد

Spread the love

آباد:مصر کے شہر قاہرہ میں قائم قدیم تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

مصر مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد کا اعلان

قائم قدیم تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے وفاقی وزیر تعلیم کی درخواست پر کیا۔

مفتی اعظم کی گفتگو

مصر کے مفتی اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا۔

جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کو اپنے طالب علموں کو الازہر یونیورسٹی بھیجنا چاہئے تاکہ انہیں ایک ہزار سال قدیم ادارے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے۔

جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کا کٹر حامی ہے
اس وقت جامعہ میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version