بُلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں یکدم کمی

شیئر کریں

سونے کی قیمت میں ابھی ایک ہزار 600 روپے کی کمی

24 قیراط سونے کی قیمت میں اچانک ایک ہزار 600 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی رپورٹ

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،

24 قیراط سونے کا دام 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سونے کی مختلف اقسام کی قیمت

24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 372 روپے کی کمی ہوئی ہے،

جس کے بعد یہ 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر اگیا ہے۔

22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 955 روپے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 312 روپے اور 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 839 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 888 ڈالر پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں تبدیلی کا ریکارڈ

10 فروری کو سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا،

جس کے بعد یہ 3 لاکھ 3 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے میں فروخت ہوا تھا،

جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 133 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version