
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار تیزی کے بعد معمولی منافع کی بحالی!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے منگل کے روز ابتدائی طور پر مثبت رجحان دکھانے کے بعد
آخرکار مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس نے انٹرا ڈے میں ریکارڈ 147,976.98 پوائنٹس کی بلند ترین سطح چھوئی۔
تاہم، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نے 147,005.32 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،
جو کہ صرف 75.48 پوائنٹس یا 0.05 فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔
ماہرین نے اس رویے کی وجہ معیاری کارپوریٹ نتائج اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں متوقع
امریکی سرمایہ کاری سے جُڑے مثبت امکانات کو قرار دیا ہے۔ تجارتی سرگرمیوں میں
آٹو موبائل
کمرشل بینکنگ
تیل و گیس کی تلاش
اور مارکیٹنگ کمپنیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
نمایاں کمپنیوں میں
ماری
پی او ایل
پی ایس او
ایس ایس جی سی
ایس این جی پی ایل
ایچ بی ایل
ایم سی بی
ایم ای بی ایل
اور یو بی ایل شامل ہیں، جو مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
گزشتہ روز پیر کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا،
جب کے ایس ای-100 انڈیکس 1,547.05 پوائنٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 146,929.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس بڑھ گیا