مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

Spread the love

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری ۔

مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

انہوں نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔

وزیر اعلیٰ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق قرض دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

جبکہ قرض 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام بریفنگ

بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب  میں تقریباً پانچ ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں۔

پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version