امریکا، سعودیہ اور امارات سمیت 7 ممالک سے مزید 52 پاکستانیوں کو نکال دیا

Spread the love

دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔

بے دخل کرنے والے ممالک

بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔

بیدخل کئے جانیوالوں میں سے 3 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار۔

جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق

سوئیڈن میں غیر قانونی قیام پر ایک اور امریکا سے غیر قانونی داخلے پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا۔

سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ،
ایک کو منشیات کی اسمگلنگ،
ایک کو بھیک مانگنے،
11 کو دیگر الزامات ،
9 کو کفیل کی شکایت،
11 سعودی عرب میں زائد المعیاد قیام ،
7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے پر بیدخل کیا گیا۔

اس کے علاوہ عمان سے ویزا ختم ہونے پر ایک پاکستانی اور متحدہ عرب امارات سے دو کو غیر قانونی قیام کرنے پر آف لوڈ کیا گیا

نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version