پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کا پہلا روز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی

اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 985 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے

انٹر بینک میں 3 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 53 پیسے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version