
آذربائیجان-پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب
اسلام آباد: پاکستان میں آذربائیجان- پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لیا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
اس منصوبے کے تحت دو ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا
جس سے سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کی رفتار میں بہتری آئے گی۔
حکومتی وفد کی شرکت
حکومتی وفد کے سربراہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری
اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اس تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس منصوبے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ دو ممالک کے
درمیان پائیدار ترقی کے لیے تعاون میں اضافے سے سرمایہ کاری کے امور ایک ہی جگہ طے ہو سکیں گے۔
ابتدائہی خطاب
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ابتدائہی خطاب میں کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے سے لا محدود مواقع ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔
وہ نے یقین ظاہر کیا کہ تجارت اور جدت کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور
گزشتہ ایک سال میں تین مرتبہ باکو کا دورہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے،
مشترکہ تہذیب اور باہمی تعلقات میں گرم جوشی پاکستان اور آذربائیجان کا خاصہ ہے اور
اسی لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں گے۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کی تقریر
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی تقریر میں انہوں نے کہا کہ
عبدالعلیم خان آذریستان کے لیے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں،
اور دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں
اور ان شا اللہ اس چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے موجودہ
دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروباری حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔
آذربائیجان- پاکستان چیمبر آف کامرس صدر تقریر
آذربائیجان- پاکستان چیمبر آف کامرس کی افتتاحی تقریب کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں
اس چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی وسط ایشیائی ریاستوں میں
پاکستانی مصنوعات متعارف کرائے گی اور اسی طرح سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو خوش آمدید کہیں گے۔
مہمان خصوصی کی تقریر
مہمان خصوصی عبدالعلیم خان نے کیک بھی کاٹا اور آذربائیجان کے سفیر اور دیگر شرکا کو مبارکباد دی۔