چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی

شیئر کریں

مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری، چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی!

عوام کے پریشان حال زندگی میں مزید بوجھ ڈالنے والی خبر یہ ہے کہ چینی کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں۔

ملک بھر میں چینی کے فی کلو نرخ 200 روپے تک پہنچ گئے ہیں،

جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
– اسلام آباد
راولپنڈی
اور کراچی میں چینی کی قیمتیں 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں۔

مجموعی طور پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، پشاور میں چینی کے فی کلو نرخ میں 10 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے،

اب وہاں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہے۔ 50 کلو بوری کے نرخ میں بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے،

جس کے بعد یہ بوری 10,000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 9,500 روپے میں دستیاب تھی۔

کوئٹہ میں بھی چینی کے نرخ میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے،

اب وہاں فی کلو قیمت 195 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 180 روپے تھی۔

شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔

لاہور میں ہول سیل مارکیٹس میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 9,000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،

اور ہول سیل میں قیمتیں 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

بازاروں میں چینی کے دام 200 سے 210 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے!

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version