پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن، صحافیوں کی ترقی کے لیے اہم قدم

شیئر کریں

پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام!

صحافیوں کی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے اہم قدم:

کراچی میں ایوی ایشن صنعت سے وابستہ صحافیوں نے اپنی مہارتیں بہتر بنانے اور مسائل کے حل کے لیے

پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پیر کے روز ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف صحافی
– جاوید اصغر چوہدری
– آفتاب خان
– افضل ندیم ڈوگر
– ایوب جان سرہندی
– صلاح الدین
– رانا خالد محمود
– عبدالرحمن
– ثمر عباس
– سید وسیم
– خورشید رحمانی
– رضوان احد خان
– ارشاد سنجرانی
– زاہد غنی کھوکھر
اور صلاح الدین علی نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (پارا) کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا جائے گا،

اور تنظیمی ڈھانچے، آئین سازی سمیت دیگر امور انجام دیے جائیں گے۔

اس مقصد کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں
– ایوب جان سرہندی
– افضل ندیم ڈوگر
– آفتاب خان
– ارشاد سنجرانی
– صلاح الدین
– سید وسیم
– رانا خالد
– ثمر عباس
– عبدالرحمن
اور زاہد کھوکھر شامل ہوں گے۔

اس کمیٹی کے کنوینئر جاوید اصغر چوہدری ہوں گے،
اور جلد ہی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

آئندہ اجلاس 18 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے:

پی ایس ایکس میں استحکام، 100 انڈیکس 1,47,000 سے زائد پوائنٹس پر بند

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version