بھارت نے ترک براڈکاسٹر TRT ورلڈ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا

شیئر کریں

بھارت نے ترک نشریاتی ادارے TRT ورلڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کیا:

بھارتی حکام نے بدھ کے روز ترک نشریاتی ادارے TRT ورلڈ کے سرکاری ایکس (پہلے ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8,000 سے زیادہ

اکاؤنٹس کو بلاک کرے، جن میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے اور معروف صارفین شامل ہیں۔

ایکس نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز میں بھارتی حکومت نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ کون سے

مخصوص پوسٹس قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بلاک کی گئی ہیں۔

اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حکومت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے صرف بھارت میں مخصوص

اکاؤنٹس کو بند کر رہے ہیں۔ ہم نے یہ عمل شروع کر دیا ہے،

مگر ہمیں بھارتی حکومت کے ان مطالبات سے
اختلاف ہے۔

ایکس کا کہنا ہے کہ پورے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا غیر ضروری ہے اور یہ موجودہ اور مستقبل کے مواد پر

سینسرشپ کے مترادف ہے، جس سے آزادی اظہار کی بنیادی حقوق متاثر ہوتی ہیں۔

یہ بھارتی حکم اس وقت آیا ہے جب بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے

جواب میں پاکستان نے ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version