کراچی: کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی سپلائی ڈرائی ڈاکنگ کے باعث 14 سے 17 ستمبر کے دوران متاثر رہے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی سپلائی دی جاتی ہے۔ تاہم گیس فراہمی میں کمی کے بعد سپلائی 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی۔
مجوزہ گیس سپلائی میں کمی سے نپٹنے کے لئے پلان مرتب کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پیش نظر یوٹیلیٹی کی جانب سے اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت متبادل فیول کو استعمال کر کے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
اس ضمن میں کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو کورنگی پاور پلانٹس پر گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ اور مذکورہ پاور پلانٹس سے حاصل کردہ گیس پریشر سے شدید گرمی کے دوران ممکنہ شارٹ فال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
مجوزہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کی انتظامیہ باہم رابطے میں رہے گی۔
صارفین اپنے سوالات اور شکایات کے فوری حل کیلئے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119 کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کرسکتے ہیں۔