لاس اینجلس میں آگ کے باعث آسکرایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب دوسری بار ملتوی ہو گئی۔
آسکرایوارڈز، نامزدگیوں کی تقریب
فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈزکی نامزدگیوں کی تقریب اب 23 جنوری 2025 کو ہوگی،
آسکرایوارڈزکی نامزدگیوں کی تقریب پہلے جمعہ کو اور پھر 19 جنوری کو کرانے کااعلان کیا گیا تھا۔
لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ نے وہاں موجود ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے
تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔