کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کا اضافہ
جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 80 ہزار800 روپے ہو ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 2 ہزار487 روپے مہنگا ہو کر2 لاکھ 40 ہزار741 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت
یاد رہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 جبکہ دوسرے دن 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔
سونے کی قومی درآمدات
دوسری جانب سونے کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران52.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت1.69ارب روپے تک بڑھ گئی
جبکہ نومبر 2023میں سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 1.11ارب روپے رہا تھا۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔