حکومت نے عوام پر پیڑول بم گرا دیا، پیٹرول اور ڈیزل 5 روپے مہنگا

شیئر کریں

کراچی (سید طحہ علی) وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے کی گئی شفارش میں پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل 5 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 اور ڈیزل کی قیمت 120.04 پیسے مقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کے اطلاعات آتے ہی شہر بھر کی مختلف پیٹرول پمپوں نے پیٹرول کی فراہمی بند کردی ہے۔

عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہویے کہا ہے کہ 5 روپے کے بڑھ جانے کے بعد غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائے گی۔ وزیر اعظم اس اضافہ پر فوری طور نوٹس لیتے ہوئے فیصلے کو واپس لیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی تھی

Exit mobile version