بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چھڑاؤ، سونا پھر مہنگا اور ڈالر مستحکم

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ 15پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔ سونا 500 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 11ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جزوی اتار چھڑاؤ دیکھا گیا، مارکیٹ 15پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 250 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 182 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی-

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 11ہزار روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 1844 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 160.59 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button