
احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات اور تقریر پر سوشل میڈیا پر ردعمل:
معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے لندن میں ایک تقریب کے دوران بھارتی مصنف و نغمہ نگار
جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی سے ملاقات کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن خان نے ان سے مصافحہ کیا اور بات چیت بھی کی۔
تقریب میں کافی دیر تک وہ بھارتی شوبز کی اس مقبول جوڑی کے ساتھ بیٹھے رہے اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔
احسن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا چاہیے،
اختلافات کو ختم کر کے محبت اور بات چیت کو فروغ دینا ضروری ہے۔
لیکن، سوشل میڈیا صارفین کو یہ ملاقات اور احسن خان کا امن کے پیغام پسند نہیں آیا۔
بعض نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کس کے سامنے کی جا رہی ہے، خاص طور پر جب وہی
جاوید اختر کے ماضی میں پاکستان کے خلاف بیانات اور الزامات یاد کروائے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ احسن خان کو جاوید اختر سے نہیں ملنا چاہیے تھا،
اور اگر کسی مجبوری کے تحت وہ تقریب میں گئے تو انہیں سخت جواب دینا چاہیے تھا۔
دوسری طرف، کچھ لوگوں نے احسن خان کی اس تقریر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ
امن اور محبت کا پیغام دینے والے ہی اصل میں حقیقت کو پہچانتے ہیں،
اور ایسے موقع پر اختلافات اور جنگ کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔