پی ایس ایکس میں الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کے اِجراء پر گونگ تقریب کا انعقاد

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے الفلاح کنزیومر انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ACIETF) کے اِجراء کا اعلان کرنے کے سلسلے میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس ای ٹی ایف کے آغاز کے بعد یہ پی ایس ایکس میں چھٹی ای ٹی ایف لسٹنگ شمار ہوئی۔ تقریب میں ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس فرخ ایچ خان؛ سی ای او بینک الفلاح لمیٹڈ عاطف باجوہ؛ الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او نبیل ملک کے علاوہ تینوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی شامل تھی۔

ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، ”ETFs عالمی کیپٹل مارکیٹس میں ایک جدت پر مبنی پراڈکٹ ہیں اور پی ایس ایکس میں چھٹے ای ٹی ایف کا اندراج عمل میں آنا خوش آئند ہے۔

الفلاح کنزیومر انڈیکس پی ایس ایکس ای ٹی ایف میں صارفین پر توجہ مرکوز کرنے والا پہلا ای ٹی ایف ہے اور یہ مارکیٹ کے 13ویں انڈیکس، الفلاح کنزیومر انڈیکس کو ٹریک کرے گا۔ یہ بازارِ حصص کے ای ٹی ایف کے شعبے میں ایک قابلِ قدر اضافہ ہے جو یقینی طور پر خوردہ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ میں الفلاح انویسٹمنٹ کو اس جدید نئے ای ٹی ایف کو شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

مزید ان کا کہنا تھا کہ، ”بازارِ حصص میں نئے شامل ہونے والے ای ٹی ایف کے آغاز کے ساتھ تجارتی دن کی شروعات کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، میں بروکرز اور AMCs پر زور دوں گا کہ وہ اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ETFs کے حوالے سے آگاہی دیں اور اسے فروغ دیں۔

خاص طور پر، میں بروکرز پر زور دوں گا کہ وہ اپنی سیلز ٹیموں کو تربیت دیں تاکہ وہ سرمایہ کاروں کو ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کے فوائد کے حوالے سے تجاویز فراہم کر سکیں۔ ایک سرمایہ کار سنگل ٹریڈ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں متفرق مواقع حاصل کرسکتا ہے۔ یہ موثر لاگتی (cost effective)اور آسان بھی ہے۔“

بینک الفلاح لمیٹڈ کے سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ، ”الفلاح فیملی کے تحت آنے والے نئے ای ٹی ایف، الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف، کے اِجراء کے موقع پر یہاں موجود ہونا خوشی کی بات ہے۔

صارفین پر توجہ مرکوز کرنے والا ای ٹی ایف ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ہم بہت پرجوش ہیں۔ بینک الفلاح اور الفلاح انویسٹمنٹ جو کہ الفلاح فیملی کا حصہ ہیں، مارکیٹ میں نئی مصنوعات اور جدت لانے میں اولین کردار ادا کرتے رہیں گے۔“

پی ایس ایکس میں چھٹے ای ٹی ایف کے اِجراء کے موقع پر الفلاح جی ایچ پی انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او نبیل ملک نے کہا کہ ”جدید مصنوعات پیش کرنے کے لیے، الفلاح انویسٹمنٹ نے الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کو ڈیزائن کیا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ ای ٹی ایف سرمایہ کاروں کو ملک کی امید افزا ڈیموگرافکس سے مستفید ہونے کے سلسلے میں سرمایہ کاری کا ایک منفرد راستہ فراہم کرے گا۔ اے سی آئی -ای ٹی ایف ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ملک میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب سے براہ ِراست مستفید ہوتے ہیں جن کی اقتصادی بحالی اور جی ڈی پی کی مسلسل نمو کے نتیجے میں مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔

پاکستان کی جی ڈی پی کی نمو ہمیشہ انتہائی سازگار آبادی کی وجہ سے مضبوط مقامی طلب سے چلتی رہی ہے جہاں ایک نوجوان اور مضبوط آبادی کھپت کے لحاظ سے ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہے۔ اس لیے یہ ای ٹی ایف ان سرمایہ کاروں کو ایک مرتکز راستہ فراہم کرے گا جو ملکی صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ کے سفر میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے، جیسا کہ اس اضافے کے ساتھ، ہم زیادہ تر پراڈکٹ کیٹیگریز میں فنڈز کا انتظام کریں گے اس طرح ہمارے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مختلف آپشنز پیش کیے جائیں گے۔“

ایکسچینج ٹریڈڈ، فنڈ فنڈ کی ایک قسم ہے جس میں سیکیورٹیز کی ایک باسکٹ ہوتی ہے جو عام طور پر ایک اساسی (underlying) انڈیکس کو ٹریک کرتی ہے۔ چونکہ ایک ای ٹی ایف کے اندر متعدد اسکرپس ہیں، تو یہ متفرق پسند سرمایہ کاروں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہو سکتے ہیں۔

ETFs ان سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے جن کے پاس موثر طریقے سے منافع بخش اسٹاک کا انتخاب کرنے کے لیے وقت یا مالی ذہانت کی کمی ہے۔

Exit mobile version