ریاض; فیوچر منرلز فورم، پاکستان سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے پرعزم

Spread the love

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معدنیات کے حوالے سے دو روزہ فیوچر منرلز فورم کا انعقاد ہوا

فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف)

فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) نے شرکت کرنے والے 20,000 سے زیادہ رجسٹرڈخواتین وحضرات کو دوسرے دن بھی اپنی جانب متوجہ کیا

جن میں وزراء، کان کنی کے شعبے سے
منسلک پیشہ وراورخدمات فراہم کرنے والے افرادسرمایہ کاران اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔

یہ فورم عالمی کان کنی کی صنعت میں شراکت داروں کوایک جگہ لانے کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔

پاکستان پویلین اس فورم کے شرکا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایک مہمان نے کہا کہ "اگر بہترین ڈیزائن کے پویلین کے لیے ایوارڈ دیے جائیں تو پاکستان پویلین ضرور جیت جائے گا”۔

وزیر پیٹرولئیم مصدق ملک

پاکستان کے وزیر پیٹرولئیم اور آبی وسائل ڈاکٹر وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے فورم میں لگائے گئے

مختلف اسٹالز کے جائزے کے دوران پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے پویلین کے تزئین وآرادئش میں پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی کاوشوں اور

دیگر شریک کمپنیوں کے تعاون کی تعریف کی۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر نے عالمی معدنی طلب کو پورا کرنے کے لیے

بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن میں شرکت کی۔

انہوں نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے

عملی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترکی، چین اور چلی جیسے ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کان کنی کے بڑھتے ہوئے

مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پاکستانی وفد اجلاس کی میزبانی

پاکستانی وفد نے 16 جنوری کو صبح 9:30 سے 11:00 بجے کے دوران 90 منٹ کے اجلاس کی میزبانی کی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک،

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عمران عباسی،

ریکوڈک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر مقررین نے پاکستان

میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور

اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے اسٹریٹجک وژن پر روشنی ڈالی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version