“پی ایس ایکس اور ون لنک” کے درمیان بلڈنگ نظام کے معاہدے پر دستخط

Spread the love

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے ون لنک (پرائیوٹ) لمٹیڈکے ساتھ پی ایس ایکس میں بک بلڈنگ نظام کی تجدید کے لیے معاہدے پر دستخط

ایس ایکس کی بُک بلڈنگ سسٹم (بی بی ایس)

معاہدے پر دستخط پر مسرت اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم پیشرفت مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو پی ایس ایکس کی جانب تیار کردہ

بُک بلڈنگ سسٹم (بی بی ایس) کو استعمال کرتے ہوئے ون لنک ون بل پلیٹ فارم کے ذریعے

10 لاکھ روپے سے زیادہ کی آن لائن ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرے گی

تجدید شدہ نظام میں ایک صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ بہترین خصوصیات ہیں

جو مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے بیک وقت متعدد بک بلڈنگز کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

تجدید شدہ بی بی ایس نے بہترین خصوصیات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے

جس کا مقصد بولی لگانے کے عمل کے دوران ادارہ جاتی اورزیادہ

مالیت رکھنے والے افراد کے لیے کام کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے

پی ایس ایکس اور ون لنک کےمعاہدے

پی ایس ایکس اور ون لنک کے درمیان باضابطہ معاہدے پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی

اور سی ای او جناب فرخ ایچ سبزواری اور ون لنک کے سی ای او جناب نجیب اگروالہ نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں ایس ای سی پی کے سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب عمران عنایت بٹ کے علاوہ پی ایس ایکس اور ون لنک کی سینئر انتظامیہ کے افراد نے بھی شرکت کی۔

فرخ سبزواری خطاب

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب فرخ سبزواری نے پی ایس ایکس اور

ون لنک کو آئی پی او میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے پی ایس ایکس میں بک بلڈنگ سسٹم

کو بہتر بنانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی تجدید

کیپٹل مارکیٹ کے لیے ادائیگی کے آٹومیشن اور آئی پی او کے لیے بک بلڈنگ کی

حد میں اضافہ کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔

یہ معاہدہ کیپٹل مارکیٹ کو جدید طرز پر استوار کر کے اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے

زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے پی ایس ایکس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

اور اس کا مقصد زیادہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے سہولت میں اضافہ کرنا ہے

جناب سبزواری نے مزید کہا، ”پی ایس ایکس اس نظام کی ترقی اور نفاذ میں سہولت فراہم کرنے

میں اہم کردار ادا کرنے پر سیکیورٹیز اینڈ

ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے

اور ہم عالمی سطح پر رائج بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کو یقینی بنانے کے لیے

ان کی گرانقدر رہنمائی پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں“

ون لنک کے سی ای او جناب نجیب اگروالہ خطاب

ون لنک کے سی ای او جناب نجیب اگروالہ نے کہا،

”پی ایس ایکس کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی کے لیے

ایک بڑی پیش رفت کی علامت ہے۔ آئی پی او بک بلڈنگ کے عمل کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے

آن لائن ادائیگیوں کو فعال کر کے ہم نہ صرف سرمایہ کاروں کے کام کو بڑھا رہے ہیں

بلکہ ایک زیادہ شفاف، موثر، اور قابل رسائی مالیاتی ماحولیاتی نظام میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ہمیں اس سنگ میل کے حصول کا حصہ بننے پر فخر ہے۔”

بک بلڈنگ کے تجدید شدہ نظام کے آنے والے ہفتوں میں مکمل طور پر

فعال ہونے کی توقع ہے جو تمام شراکت داروں کے لیے ایک ہموار اور بہتر آئی پی او ثابت ہو گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version