چیئرمین نیپرا نے کےالیکٹرک کی پہلی خواتین سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی

Spread the love

کراچی: کے الیکٹرک کے دورے کے نوقع پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے پاکستان کی پہلی سند یافتہ خواتین الیکٹریشن کی گریجویشن تقریب کی صدارت کی۔

تقریب میں اتھارٹی کی جانب سے رفیق احمد شیخ، وائس چئیرمین، مقصود انور خان، رکن، ہما ظفر، کنسلٹنٹ سی ایس آر، نے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک اور ہنر فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے ساتھ شروع کیا گیا یہ پروگرام ان خواتین کے ہنر کو بڑھانے ، انہیں اپنی کمیونیٹیز کی مدد کرنے کے لیے بااختیار بنانے پر مرکوز ہے اور یہ کے الیکٹرک کے روشنی باجی کمیونٹی ایمبیسیڈر پروگرام کی توسیع ہے جسے چیئرمین نیپرا نے اس سال فروری میں شروع کیا تھا۔

7 ماہ قبل پروگرام میں ان خواتین کے شامل ہونے کے بعد سے روشنی باجی خواتین ملیر ، اورنگی ، سرجانی اور لیاری کی کمیونٹیوں کے ساتھ مقامی سطح پر خدمات سر انجام رے رہی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو گھروں کے اندر بجلی کے محفوظ استعمال کے طریقوں سے آگاہ کیا ہے۔ ان کی مدد سے تقریبا 7000 صارفین کامیابی سے محفوظ قانونی بجلی کنکشنز پر منتقل ہوے ہیں۔

یہ اقدام KE کے وژن کے مطابق ہے تاکہ کمیونٹیز کے ساتھ مل کر سماجی بہتری پر کام ہو اور بجلی کی مضبوط فراہمی اور روزگار کے مواقع تک رسائی کے ذریعے لوگوں کو ترقی دی جا سکے جو کہ نیپرا کے سی ایس آر وژن پاور وتھپراسپیریٹی سے ہم آہنگ ہے۔

8000 مین آورز پر مشتمل سرٹیفیکیشن پروگرام ان خواتین کو صنفی تفریق کو رد کرتے ہوے روایتی طور پر مردوں کے زیر اثر معاشرے میں انحصار کے بجاے انکو معاشی طور پر مستحکم کر رہا ہے۔

یہ ٹریننگ انہیں کامیابی کے ساتھ بجلی کے میٹر سے لے کر گھر کے ڈسٹری بیوشن بورڈ تک سنگل فیز 5کلو واٹ سپلائی پر مکمل اندرونی وائرنگ لگانے کی قابلیت دیتی ہے۔ مزید برآں ، انہیں برقی آلات میں بجلی کی کھپت اور اسکی توانائی کا حساب لگانے کے لیے تربیت دی گئی ہے ، جو گھروں کے اندر بجلی کی فراہمی کو محفوظ اور قابل بھروسہ بنانے کے لیے كارآمد ہے اور اس تربیت سے بجلی بچت کے طریقوں کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔

انہیں کمیونٹیز میں گھروں تک بھی آسان رسائی حاصل ہے جہاں خواتین دوسری صورت میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں کیونکہ کام کے اوقات میں زیادہ تر خواتین گھر میں ہوتی ہیں اور وہاں دن کے وقت 50 فیصد صارف خواتین ہوتی ہیں۔

ساتھ ہی روشنی باجیوں کو اپنے دفاع کی تربیت بھی دی گئی ہے اور موٹرسائیکل کیسے چلائیں اور اسکی مینٹیینس کیسے کریں اور اپنی کمیو نیکیشن کو کیسے بہتر بنایا جائے۔ یہ تربیت خواتین کو زیادہ متحرک اور اعتماد کے ساتھ بااختیار بنا رہے ہیں کہ وہ افرادی قوت میں فعال حصہ لیں اور معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔

صنفی مساوات اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کا ایک لازمی حصہ ہے اور KE قابل فخر طور پر خواتین کے بہتر ماحول کو فروغ دینے کی قومی کوشش میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے تاکہ خواتین کو ان کے مرد ہم منصبوں کی طرح برابری کی سطح پر ترقی ملے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ، "یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کے الیکٹرک ذاتی اور عوامی سطح پر حفاظت کے اصولوں پر شعور اور کمیونٹیز کی سماجی بہبود کو مستحکم اور فعال بنانے میں دلچسپی لے رہا ہے اور خواتین کا معاشی اعتبار سے بااختیار ہونا نہایت اہم ہے۔

پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا ہدف مقامی کمیونٹیزکے فعال ہونے اور ترقی سے شروع ہوتا ہے ، اور کے الیکٹرک کے شراکت داری پر مشتمل ماڈل ایک مثبت قدم ہے جو دیرپا طرز عمل میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ یہ مثال دیگر ڈسٹریبیو شن کمپنیوں سے ساتھ بھی کافی فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا، "کے الیکٹرک میں ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا پائیدار راستہ خواتین کی ترقی اور بہتر معاشی مواقع کی فراہمی کے ذریعے ہے۔ تنوع اور شمولیت
Diversity and Inclusion پر مبنی ہماری کمپنی کے فلسفے کی بنیاد ہے اور ہمارے خواتین گرڈ آپریٹنگ افیسرز اور خواتین میٹر ریڈرز قومی پاور سیکٹر میں ایک مثال قائم کر رہی ہیں۔

ہم اپنے 10 ارب روپے کے پروجیکٹ سربلندی کے تحت اپنی کمیونٹیز میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس میں معاشی طور سماجی بہتری میں اضافہ اور بجلی کی مسلسل فراہمی پر ہے۔ روشنی باجی پروگرام اور سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کا پہلا کیڈر ان کوششوں کی تکمیل کرے گا۔

چیئرمین کو کے ای کے جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کی ایک عملی بریفنگ دی گئی جو زیادہ سے زیادہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے اپنے مکمل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی mapping کرتا ہے۔

کے الیکٹرک کی سینئیر لیڈرشپ کی جانب سےاتھارٹی کو بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ ۳ کے آپریشنل ہونے میں آنے والی تاخیر کی وجوحات سے آگاہ کیا گیا جس پر نیپرا کے وفد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو یہ ہدایت دی کہ اس مرحلے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

کے ای انتظامیہ نے چیئرمین نیپرا کو ادارے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور آپریشنل ایکسیلینس حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پیپر لیس بلنگ کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا گیا جس کے تحت قدرتی وسائل کا کم استعمال اور CO2 گیس کے کم اخراج کے ذریعے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ نیپرا کی جانب سے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ایسے اقدامات ان کے انڈسٹری کو بہتر کرنے کے مقاصد کے مطابق ہیں۔

Exit mobile version